اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے جنگ اس وقت ختم ہوگی، جب ایران کو میدان میں برتری حاصل ہوگی، جنگ کا خاتمہ یا تو مکمل عسکری فتح کے ذریعے ممکن ہے یا پھر مذاکرات کے ذریعے۔
ایرانی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا درست وقت وہ ہوتا ہے، جب آپ فوجی محاذ پر ٹھوس میدانی اور اسٹریٹجک کامیابیاں حاصل کرچکے ہوں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ آپ عوام کی زندگیوں اور ملک کے مستقبل کے معاملے میں خطرات مول نہیں لے سکتے، فیصلے درست اور مکمل حساب کتاب کی بنیاد پر کیے جانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کو ہر وقت یہ جائزہ لینا چاہیئے کہ جنگ جاری رکھنے سے فائدہ ہوگا یا اس کی قیمت زیادہ بھاری پڑے گی۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ کچھ نقصانات کے باوجود اس جنگ میں ایران مؤثر بین الاقوامی طاقت کے طور پر ابھرا ہے، جنگ کے دوران ایران نے اپنے نظام کی مضبوطی کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ کئی بار مذاکرات کی کوشش کی اور یہ کوشش جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ