اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ تحریک کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو تنظیم کے سیاسی دفتر کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، خلیل الحیہ مرحوم یحییٰ السنوار کے جانشین کے طور پر یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔
خلیل الحیہ اس سے قبل غزہ میں حماس کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے تھے اور جنگ بندی سے متعلق مذاکرات میں تنظیم کے مرکزی مذاکراتی وفد کی سربراہی بھی کر چکے ہیں۔ ان کی تقرری کو حماس کی سیاسی قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ