21 جولائی 2026 - 11:30
اسپین نے ٹرمپ کو چیمپیئن شپ کے جشن سے حذف کر دیا!

اسپین فٹ بال فیڈریشن نے، ورلڈ کپ 2026 کی جیت کے موقع پر اس ٹیم کی سرکاری تصاویر میں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر ہٹا دی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسپین کی قومی ٹیم نے اتوار کی شب امریکہ کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دی، یہ فائنل اضافی وقت تک گیا، اور اسپین نے اپنی تاریخ میں دوسری بار ورلڈ کپ جیتا۔

ٹرمپ نے اسپین کے کھلاڑیوں کو ٹرافی پیش کرنے کی تقریب میں شرکت کی اور اصرار کیا کہ جیت کی سرکاری تصویر کے وقت وہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑا رہے۔ حالانکہ فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے اس کو اسٹیج سے ہٹانے کی کوشش کی، مگر ٹرمپ نے اسٹیج چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

جیت کی یادگاری تصویر میں ٹرمپ کی موجودگی نے تناؤ پیدا کیا اور کسی حد تک ناگوار لمحات پیدا کر دیئے؛ کیونکہ اسپین کے کھلاڑی اور تکنیکی عملہ یہ چاہتے تھے کہ جیت کی تصویر صرف ان ہی پر مشتمل ہو اور اس میں کوئی سیاسی شخصیت شامل نہ ہو۔

آخر کار، فٹ بال فیڈریشن اسپین نے سوشل میڈیا میں اپنے سرکاری اکاؤنٹس پر لاروخا کی جیت کی تقریب کی ایک تصویر شائع کی، جس میں ٹرمپ کو تصویر سے حذف کر دیا گیا تھا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔ ٹرمپ نے گذشتہ موسم گرما میں بھی کلب ورلڈ کپ میں چیلسی کی جیت کی تقریب کے دوران، جب وہ اس ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹرافی اٹھانے کے لئے کھڑا ہو گیا، اور اس وقت تک اسٹیج پر رہا جب تک کہ جیت کی باضابطہ تصویر نہ لے لی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

اسپین نے ٹرمپ کو چیمپیئن شپ کے جشن سے حذف کر دیا!

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha