اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگست کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نجی طور پر جنگ کی سست پیش رفت پر مایوس ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ جنگ سے قبل ایران کی جوہری تجاویز مسترد کرکے سفارتی حل کا موقع ضائع کر دیا گیا۔
سی بی ایس کے مطابق بعض امریکی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جنگ توقعات سے زیادہ طویل اور پیچیدہ ثابت ہوئی، جس پر ٹرمپ کی ناراضی میں اضافہ ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ