8 جولائی 2026 - 17:07
مآخذ: ابنا
چین نے امریکہ سے ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا:چین

چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ طے شدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی پاسداری کرے اور طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ طے شدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی پاسداری کرے اور طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوبی ایران کے مختلف مقامات پر امریکی فوج کے شام کے وقت ہونے والے حملوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کیے گئے مفاہمتی معاہدے کی پابندی کرے اور مسائل کے حل کے لیے طاقت کے استعمال سے اجتناب کرے۔

ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازعات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha