5 جولائی 2026 - 20:48
مآخذ: ابنا
یمنی رہنما کا خراجِ عقیدت: شہید امام سید علی خامنہ ای امتِ مسلمہ کے زندہ ضمیر تھے

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے نائب صدر محمد صالح النعیمی نے کہا ہے کہ شہید امام سید علی خامنہ ای امتِ مسلمہ کے زندہ اور آزاد ضمیر کی علامت تھے

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے نائب صدر محمد صالح النعیمی نے کہا ہے کہ شہید امام سید علی خامنہ ای امتِ مسلمہ کے زندہ اور آزاد ضمیر کی علامت تھے، جنہوں نے عزت، استقلال اور آزادی کے اصولوں پر پوری امت کی رہنمائی کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید امام سید علی خامنہ ای نے امتِ مسلمہ کے اہم مسائل کو بصیرت، جرات، حکمت اور جہادی اقدار کے ساتھ کامیابی سے آگے بڑھایا۔ ان کے مطابق انہوں نے اپنی پوری زندگی امت کی عزت اور سربلندی کے لیے وقف رکھی اور اپنی شہادت کے راستے میں بھی ثابت قدم رہے۔

محمد صالح النعیمی نے مزید کہا کہ شہید امام سید علی خامنہ ای نے امتِ مسلمہ کو استعماری اور صہیونی غلبے سے نجات دلانے کی جدوجہد میں اپنی جان قربان کی، اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یہ بیان ان ایام کے موقع پر سامنے آیا جب یمنی قیادت کی جانب سے شہید امام سید علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha