5 جولائی 2026 - 20:19
مآخذ: ابنا
شہید رہبر انقلاب کا فکری راستہ سید مجتبی خامنہ ای کی قیادت میں جاری رہے گا:حزب اللہ

لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے سینئر رہنما اور پارلیمانی رکن علی فیاض نے کہا ہے کہ شہید امام سید علی خامنہ ای کی الوداعی تقریب میں لاکھوں افراد کی شرکت ان کے فکر اور نظریات سے مضبوط وابستگی کا اظہار ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے سینئر رہنما اور پارلیمانی رکن علی فیاض نے کہا ہے کہ شہید امام سید علی خامنہ ای کی الوداعی تقریب میں لاکھوں افراد کی شرکت ان کے فکر اور نظریات سے مضبوط وابستگی کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ امریکی اور صہیونی منصوبوں کے مقابلے میں ایران اور اس کی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کے مطابق شہید امام سید علی خامنہ ای نے شعوری طور پر مزاحمت کا راستہ اختیار کیا اور اسی راہ میں شہادت کا بلند مقام حاصل کیا۔

علی فیاض نے مزید کہا کہ ایران آج امریکی بالادستی کے خلاف صفِ اول میں کھڑا ہے اور آزادی و عزت کے خواہاں لوگوں کے لیے امید کی علامت ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہید رہنما کا فکری مکتب اور مزاحمت کا یہ راستہ سید مجتبی خامنہ ای کی قیادت میں بھی جاری رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha