5 جولائی 2026 - 20:59
مآخذ: ابنا
شہید رہبر کے قاتلوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ جن عناصر نے شہید رہبر انقلاب کو نشانہ بنایا، انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج انہیں کسی صورت نہیں چھوڑیں گی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ جن عناصر نے شہید رہبر انقلاب کو نشانہ بنایا، انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج انہیں کسی صورت نہیں چھوڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شہید رہبر نے قوم کے لیے عزت، خودمختاری اور سربلندی کا راستہ متعین کیا اور ملک کو اس راستے پر آگے بڑھانے کی بنیاد فراہم کی۔

میجر جنرل حاتمی نے کہا کہ ماضی میں فوج نے شہید رہبر کی قیادت میں اپنے فرائض انجام دیے اور اب نئی قیادت کے تحت بھی پوری قوت، عزم اور استقامت کے ساتھ اپنے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید رہبر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے عہد کیا ہے کہ اس حملے کے ذمہ دار افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا اور انہیں اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha