بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سمندری آمد و رفت کو ٹریک کرنے والا اکاؤنٹ، منچ اوسنٹ (MenchOsint) کہتا ہے، ایران اور امریکہ کے مفاہمت نامے کی شق 2 اور 5 کی بنیاد پر، آبنائے ہرمز کے انتظام کی ذمہ داری ایران پر ہے۔
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اس کے باوجود، کچھ دنوں سے امریکہ اور عمان آبنائے ہرمز میں ایک متبادل راستہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں؛ چنانچہ سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ واحد محفوظ راستہ ایران کا متعین کردہ راستہ ہے اور خلیج فارس کی آبی گذرگاہ کے انتظامی ادارے نے بھی اس انتباہ کی تعمیل نہ کرنے والوں کو اس کے نتائج سے آگاہ کر دیا ہے۔
ان انتباہات کے بعد، خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا گیا اور امریکہ نے جنوبی ایران پر حملہ کیا جس پر اسلامی جمہوریہ ایران نے زبردست جوابی کاروائیاں کیں۔
اب بلومبرگ کے سینئر تجزیہ کار، خاویر بلاس (Javier Blas) بھی کہتے ہیں کہ ایرانی ترتیب کے علاوہ کوئی اور بھی دوسری ترتیب قائم کرنے کی کوئی بھی کوشش، صرف حالات کو مزید پیچیدہ کرے گی اور آبنائے کے دوبارہ کھلنے میں تاخیر کا باعث بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ