بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ بعض اخباری ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے رپورٹ دی ہے کہ بیروت کے ضاحیہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
المیادین نیٹ ورک نے بھی رپورٹ دی کہ ایک 5 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں جانی نقصان بھی ہؤا ہے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، اس حملے میں کم از کم ایک شخص شہید اور 4 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت نے شہداء کی تعداد دو اور زخمیوں کی تعداد 7 بتائی ہے۔
طفل کُش صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ریاست کے خونخوار وزیر جنگ اسرائیل کاٹز نے اس سلسلے میں ایک بیان میں اعلان کیا، "اسرائیلی فوج اب حزب اللہ کی اسرائیلی سرزمین پر فائرنگ کے جواب میں، بیروت میں حزب اللہ تنظیم کے اہداف پر حملہ کر رہی ہے۔ اسرائیل اپنی سرزمین پر کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کرے گا۔۔"
صہیونی چینل i12 نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ضاحیہ میں حزب اللہ کے ایک ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
صہیونی چینل 'کان' نے رپورٹ دی ہے کہ یہ حملہ دو اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ذریعے کیا گیا اور اس دوران 4 گائیڈڈ میزائل فائر کئے گئے۔
تہران کے سابقہ اعلان کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی طرف سے صہیونی جارحیت کا جواب دیئے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ