بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ بین الاقوامی قوانین کے مطابق، شہری اور غیر فوجی ڈھانچوں پر جان بوجھ کر حملہ "جنگی جرم" ہے؛ اور امریکہ نے گذشتہ ہفتے ایران کے انتہائی گرم جنوبی علاقے کے ایک جزیرے قشم میں پینے کے پانی کی دو تنصیبات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنا کر کم از کم 20 ہزار شہریوں کا پانی کاٹ دیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ شائع کرکے پانی کے ذخائر پر دہشت گرد امریکی فوج کے حملے ـ جو کہ جنگی جرم ہے ـ کی توثیق کر دی۔
اس اخبار نے سیٹلائٹ دستاویزات کا جائزہ لے کر نتیجہ اخذ کیا کہ بدھ کے روز، آبنائے ہرمز کے قریب پینے کے پانی کی تنصیبات پر حملہ ممکنہ طور پر، جان بوجھ کر، ہؤا ہے۔
اس رسوائی کے بعد، دہشت گرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا کہ وہ جنوبی ایران کے سواحل پر پانی کی تنصیبات پر حملے کی رپورٹوں کا جائزہ لے گی!
تاہم چونکہ میناب کے شجرہ طیبہ پرائمری اسکول میں امریکی جنگی جرم کے کیس کی کارروائی کو تین مہینے گذرنے کے باوجود، ابھی تک کوئی فیصلہ نہ ہو پانے کے پیش نظر سینٹکام کے اس وعدے کی سچائی بھی غیر یقینی ہے۔
میناب پرائمری اسکول میں امریکی جنگی جرم کے نتیجے میں 168 طلبہ و طالبات اور اساتذہ شہید ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ