اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی کانگریس کے رکن سیٹھ مولٹن نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ کے بدلے امریکہ کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور اسرائیلی قیادت نے امریکہ کو ایران کے ساتھ جنگ کی طرف دھکیلا، جس کے نتیجے میں ایک خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
سیٹھ مولٹن کے مطابق اس جنگ میں بے شمار لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے، امریکی ٹیکس دہندگان کا بھاری مالی نقصان ہوا، لیکن اس کے باوجود امریکہ کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ شروع کرنے سے پہلے کوئی واضح حکمتِ عملی موجود نہیں تھی، جس کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔
آپ کا تبصرہ