بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مریکی فوج نے بدھ کی صبح جنوبی ایران میں متعدد مقامات پر جارحانہ حملوں کی اطلاع دی۔
دہشت گرد تنظیم سینٹ کام (امریکی فوج کی مرکزی کمان) نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرائے جانے کے جواب میں، اس نے جنوبی ایران میں متعدد مقامات پر جارحانہ حملے کیے ہیں۔
امریکی فوج کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے: "امریکی مرکزی کمان کی افواج نے آج مشرقی وقت کے مطابق شام 5 بجے، کمانڈر ان چیف کے حکم پر، کل امریکی فوج کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کے مار گرائے جانے کے جواب میں، ایران کے خلاف دفاعی حملے شروع کیے۔ یہ مشن ایران کی بلاوجہ جارحیت کا ایک مناسب جواب ہے۔"
ان جارحانہ حملوں سے چند منٹ قبل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر آبنائے ہرمز میں ہیلی کاپٹر کی گرنے کے بارے میں گفتگو کی تھی۔
صہیونی چینل i14 نے بھی رپورٹ دی کہ ٹرمپ نے ٹیلی فونک رابطے میں نیتن یاہو کو ایران پر حالیہ امریکی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
سینٹ کام کے اس بیان کے ساتھ ہی، مقامی ذرائع نے شہروں بندرعباس، میناب، جاسک، قشم اور سیریک میں دھماکوں کی رپورٹ دی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ اور مسلح افواج نے خبردار کیا تھا کہ امریکی کسی بھی مہم جوئی کا سخت جواب دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ