3 نومبر 2026 - 01:20
جزیرہ قِشم کی جنوبی فضائی حدود میں دو امریکی جاسوسی ڈرونز MQM-170 کا شکار

اب تھوڑی دیر پہلے، MQM-170 قسم کے دو امریکی جاسوسی ڈرون جزیرہ قشم کی جنوبی فضائی حدود میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس کے جدید الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز کے جال میں پھنس گئے اور صحیح سلامت بطور غنیمت قبضے میں لے لئے گئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اب تھوڑی دیر پہلے، MQM-170 قسم کے دو امریکی جاسوسی ڈرون جزیرہ قشم کی جنوبی فضائی حدود میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس کے جدید الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز کے جال میں پھنس گئے اور صحیح سلامت بطور غنیمت قبضے میں لے لئے گئے۔

بغیر پائلٹ کے ان دو طیاروں کے ساتھ، اس قسم کے ان امریکی طیاروں کی تعداد چار تک پہنچ گئی ہے جو سپاہ پاسداران کے ممتاز اور ماہر افسران کے قبضے میں آئے ہیں۔

ظاہر ہے کہ جارح امریکی دشمن ایک بار پھر اس نوعیت کے ڈرونز کے استعمال سے اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اللہ کے فضل سے، سینٹ کام کے دہشت گرد کمانڈر، بریڈ کوپر، کے سیاہ ریکارڈ میں ایک شکست اور بھی، شامل ہو گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

 

 

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha