10 جون 2026 - 12:54
مآخذ: ابنا
امریکی دہشت گرد فوج کا مضحکہ خیز دعویٰ: ہمارے حملے دفاعی تھے

امریکی مرکزی کمان (دہشت گرد سینٹکام) نے ایک مضحکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف کی جانے والی حالیہ فوجی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں اور یہ آپریشن اب مکمل ہو چکا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی مرکزی کمان (دہشت گرد سینٹکام) نے ایک مضحکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف کی جانے والی حالیہ فوجی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں اور یہ آپریشن اب مکمل ہو چکا ہے۔

سینٹکام نے دعویٰ کیا امریکی صدر کے حکم پر امریکی فضائیہ اور بحریہ نے 9 جون کو ایران کے بعض فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ کارروائی ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کے مار گرائے جانے کے جواب میں کی گئی۔

دہشت گردامریکی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں میں آبنائے ہرمز کے قریب فضائی دفاعی نظام، زمینی کنٹرول مراکز اور ریڈار تنصیبات کو درست نشانے والے ہتھیاروں کے ذریعے ہدف بنایا گیا۔

سینٹکام نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی امریکی فوجیوں اور بین الاقوامی تجارتی جہازوں کے خلاف حالیہ حملوں کے جواب میں کی گئی متناسب کارروائی تھی۔ بیان کے مطابق امریکی افواج خطے میں بدستور چوکس ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب ایرانی ذرائع اور حکام امریکی حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کر رہے ہیں اور جوابی اقدامات کا اعلان کر چکے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha