بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ نیوز کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا:
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
"أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ؛
(الحج-39)
[جہاد و دفاع کی] اجازت دی گئی ہے ـ انہیں جن سے جنگ کی جا رہی ہے، اس لئے کہ ان پر ظلم ہؤا ہے، ـ اور بلاشبہ اللہ ان کی مدد پر قادر ہے۔"
سپاہ کی ایرواسپیس فورس کے بہادر مجاہدوں نے، اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اور قادر مطلق پروردگار سے مدد مانگتے ہوئے، 12 روزہ جنگ کے شہداء کی یاد میں، مقدس کوڈ نیم "یا حیدر کرار(ع)" کے ساتھ "نصر آپریشن" ـ ، کا آغاز کیا جس کا مقصد تزویراتی اہمیت کے حامل صہیونی فضائی اڈوں نواتیم اور تل نوف کے اہم مراکز کو نشانہ بنانا تھا۔
یہ آپریشن ایران میں میں تین مقامات پر تعینات ریڈار سائٹس پر طفل کُش صہیونی ریاست کے میزائل حملے کے جواب میں کیا گیا۔
صہیونی رژیم کی فوج کے جارحیت کا فوری جواب اور وسیع ٹارگٹ-بینک کی وسعت اس مرحلے کے آپریشنل گروپوں کے ایجنڈے پر تھی۔
سپاہ پاسداران کے تمام جنگی اور آپریشنل اکائیاں تمام محاذوں پر وسیع پیمانے پر عبرت آموز کارروائیوں کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور دشمن کے منصوبوں کے تناسب سے کاروائیاں کرنے کا پروگرام تیار کر چکے ہیں۔
وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ