اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران ایک ممکنہ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ سفارتی حل کو دیگر تمام آپشنز پر ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے ایرانی مذاکرات کاروں کو تجربہ کار اور پیشہ ور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات میں وقت لگتا ہے اور انہیں کسی قسم کی جلدی نہیں ہے۔
ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کے مسائل حل ہونے اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات طے پانے کے بعد امریکی افواج خطے سے واپس چلی جائیں گی۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران بارہا واضح کر چکا ہے کہ کسی بھی معاہدے کی بنیاد قومی مفادات، پابندیوں کے خاتمے اور اپنے قانونی جوہری حقوق کے تحفظ پر ہوگی۔ ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے اور کسی بھی معاہدے میں ایرانی عوام کے حقوق کا مکمل احترام ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ