13 اپریل 2026 - 14:55
مآخذ: ابنا
خلیجی بندرگاہیں یا سب کیلئے ہوں گی یا کسی کیلئے نہیں: ایران

ایران نے خلیج فارس اور بحیرۂ عمان کی بندرگاہوں سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ بندرگاہیں یا تو سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں ہوں گی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے خلیج فارس اور بحیرۂ عمان کی بندرگاہوں سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ بندرگاہیں یا تو سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی ہیڈکواٹر خاتم الانبیا کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا  کہ ملک کے قانونی حقوق کا دفاع ہماری ذمے داری ہے اور علاقائی پانیوں میں خودمختاری کا استعمال ایرانی قوم کا فطری حق ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کو یقینی بناتا رہے گا اور دشمن سے منسلک جہازوں کو اس اہم گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ دیگر جہازوں کو ایرانی قوانین کے مطابق گزرنے کی اجازت ہو گی۔

ایرانی افواج کے مطابق دشمن کی جانب سے جاری خطرات کے پیشِ نظر جنگ کے خاتمے کے بعد بھی آبنائے ہرمز پر مستقل کنٹرول کا نظام نافذ کیا جائے گا۔

بیان میں امریکا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کرنا غیر قانونی اقدام ہے اور اسے قذاقی کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ اگر بندرگاہوں کی سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوا تو خلیج فارس اور بحیرۂ عمان کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha