20 مئی 2026 - 18:33
امریکہ عراق میں اسرائیلی خفیہ اڈے سے باخبر تھا، نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف حالیہ دونوں جنگوں میں امریکی طیاروں کے تحفظ کی خاطر، عراق کو اپنے ریڈار بند کرنے پر مجبور کیا جس کی وجہ سے بغداد دشمن کی سرگرمیوں کا سراغ لگانے کے سلسلے میں امریکیوں سے وابستہ ہو گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے ایران کے خلاف حالیہ دونوں جنگوں میں امریکی طیاروں کے تحفظ کی خاطر، عراق کو اپنے ریڈار بند کرنے پر مجبور کیا جس کی وجہ سے بغداد دشمن کی سرگرمیوں کا سراغ لگانے کے سلسلے میں امریکیوں سے وابستہ ہو گیا۔

مقامی عراقیوں نے حادثاتی طور پر دو خفیہ ہوائی اڈوں کا سراغ لگا لیا اور عراقی اہلکاروں کو خبر دی، تو عراقی کے چیف آف اسٹاف نے اپنے امریکی ہم منصبوں سے رابطہ کیا۔ جواب ملا کہ یہ علاقے امریکی فوج کے پاس نہیں ہیں؛ چنانچہ عراقیوں کو معلوم ہؤا کہ اسرائیل نے ان اڈوں کو تعمیر اور استعمال کرتا رہا ہے۔

اخبار نے فاش کیا کہ امریکہ عراقی سرزمین میں موجودہ کم از کم ایک اسرائیلی اڈے سے باخبر تھا لیکن اس نے عراقی حکومت کو مطلع نہیں کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha