20 مئی 2026 - 15:24
مآخذ: ابنا
ایران کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو خطے سے باہر تک پھیلے گی: پاسدارانِ انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو خطے سے باہر تک پھیلے گی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو خطے سے باہر تک پھیلے گی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ پچھلی جنگ میں اپنی تمام صلاحیتیں استعمال نہیں کیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اس کی نئی علاقائی اور غیر علاقائی صلاحیتیں فعال ہو جائیں گی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی طاقت سوشل میڈیا پر صرف کھوکھلے بیانات میں نہیں، بلکہ میدانِ جنگ میں دکھائیں گے۔

دوسری جانب ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جارحیت دوبارہ شروع کی گئی تو جنگ میں جو کچھ سیکھا ہے، اس کی مدد سے مزید حیرت انگیز ردعمل دیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha