19 مئی 2026 - 17:29
امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ 19 دہشت گرد گرفتار

ایران کی انٹیلی جنس کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں ہونے والی کارروائی کے تحت امریکہ اور صیہونی حکومت سے وابستہ دہشت گرد تکفیری ٹیموں کو تباہ کردیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، انٹیلی جنس کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ اس کارروائی میں مجموعی طور پر 19 دہشت گرد عناصر اپنے خفیہ ٹھکانوں میں گرفتار کرلیے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ عناصر صوبہ سیستان و بلوچستان اور ایران کے دیگر علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے جا رہے تھے۔ امریکہ اور صیہونی حکومت نے ان عناصر کو M4 امریکی رائفل، مارٹر گولوں، راکٹ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود فراہم کیا تھا۔

ان عناصر کو کوئی بھی تخریبی کارروائی انجام دینے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha