اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے مشرقی علاقے بقاع میں صہیونی جنگی طیاروں نے آج صبح سحمر قصبے پر دو مرتبہ فضائی حملے کیے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملے اُس وقت کیے گئے جب قابض صہیونی افواج کی جانب سے علاقے کو خالی کرنے کی دھمکی آمیز وارننگ جاری کی گئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
واضح رہے کہ جنوبی اور مشرقی لبنان پر صہیونی حملوں میں حالیہ دنوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ