اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ سرحدی علاقے “المنارہ” میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق اس ہلاکت کے بعد مارچ سے اب تک حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور فوج اپنے فوجی نقصانات کے بارے میں “منظم سنسرشپ” اختیار کیے ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حالیہ لڑائیوں میں بعض فوجیوں کو ابتدا میں “شدید زخمی” قرار دیا جاتا ہے، جبکہ بعد میں ان کے نام ہلاک شدگان کی فہرست میں شامل کیے جاتے ہیں تاکہ ایک ساتھ بڑی تعداد ظاہر نہ ہو۔
مزاحمتی میڈیا سے منسلک ذرائع کے مطابق حملوں میں اسرائیلی فوجی مراکز اور اجتماع گاہوں کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا، جس سے جانی نقصان ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ