9 مئی 2026 - 18:22
مآخذ: ابنا
جنوبی لبنان پر صہیونی ڈرون حملہ، 3 افراد شہید

لبنان کے جنوبی علاقے میں صہیونی رژیم کے ڈرون حملے میں تین شہری شہید ہوگئے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کے جنوبی علاقے میں صہیونی رژیم کے ڈرون حملے میں تین شہری شہید ہوگئے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں برج رحال اور العباسیہ کے درمیان سڑک پر ایک گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اس فضائی حملے میں گاڑی میں سوار تین افراد شہید ہوگئے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں صہیونی حملوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جبکہ جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی فریقین کی خاموشی اور لبنانی حکومت کے کمزور ردعمل پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ڈرونز نے جنوبی لبنان کے ضلع صور کے علاقے "المنصوری" کو بھی نشانہ بنایا۔

عرب ٹی وی چینل المیادین نے رپورٹ کیا کہ صہیونی فوج نے بنت جبیل کے علاقے "مجدل سلم" پر بھی حملہ کیا، جبکہ "الجزیرہ" کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں "کفرا" اور "حدثا" پر فضائی حملے کیے۔

حالیہ حملوں کے بعد جنوبی لبنان میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور خطے میں سکیورٹی صورتحال پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha