7 مئی 2026 - 18:29
مآخذ: ابنا
یورپ کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کا ٹرمپ سے فاصلہ بڑھانا ناگزیر ہو گیا

دی گارڈین کی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ سے فاصلہ رکھنا اب ناگزیر بنتا جا رہا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،دی گارڈین کی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ سے فاصلہ رکھنا اب ناگزیر بنتا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہنگری میں وکٹر اوربان کی سیاسی پوزیشن اور ٹرمپ کے متنازعہ بیانات نے یورپ کی دائیں بازو کی سیاست کو دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اب ان جماعتوں کے لیے سیاسی اثاثہ نہیں رہے بلکہ ایک بوجھ بن چکے ہیں کیونکہ ان کی غیر متوقع پالیسیوں اور سخت بیانات نے یورپی رائے عامہ میں ان جماعتوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی محصولات نٹو پر تنقید اور یورپی ممالک کے بارے میں سخت بیانات نے بھی اس فاصلے کو بڑھایا ہے۔

اگرچہ یورپ میں بعض ممالک جیسے اٹلی میں دائیں بازو کی حکومتیں اب بھی مضبوط ہیں اور فرانس اور آسٹریا میں ان کی مقبولیت برقرار ہے تاہم ٹرمپ کے ساتھ زیادہ قربت اب سیاسی طور پر نقصان دہ سمجھی جا رہی ہے۔

گارڈین کے مطابق جب تک ٹرمپ کا طرزِ سیاست جارحانہ اور غیر متوقع رہے گا یورپ کی دائیں بازو کی جماعتیں ان سے دوری اختیار کرنے پر مجبور رہیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha