بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ پاکستان، انڈونیشیا، ترکی، اسپانیہ اور جنوبی افریقہ سمیت 13 ممالک پر مشتمل ایک اتحاد نے مشترکہ بیان جاری کرکے صمود فلوٹیلا کے جہازوں کو ضبط کرنے اور جہازوں پر موجود کارکنوں کے اغوا کی صہیونی کارروائی کی مذمت کی۔
ان 13 ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ وہ صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جو غزہ میں "انسانی تباہی" کی طرف توجہ دلانے کے مقصد سے ایک "سول اور پرامن اقدام" ہے۔
انہوں نے 30 اپریل کو اس فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور یونان کے ساحلوں کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں کارکنوں کے اغوا کو بین الاقوامی قوانین اور سمندری کنونشنوں کی "واضح خلاف ورزی" قرار دیا۔
ترکی، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، اردن، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، موریطانیہ، پاکستان، جنوبی افریقہ اور سپین کے وزرائے خارجہ نے "بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحفظ، شہریوں کے تحفظ اور ان خلاف ورزیوں پر احتساب کو یقینی بنانے میں اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔"
اس سے قبل، فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیز نے بین الاقوامی پانیوں میں "عالمی صمود فلوٹیلا" کے جہازوں کی ضبطی کے اسرائیلی اقدام کو "سرحدوں کے بغیر اپارتھائیڈ" قرار دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ