اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکہ کا نام نہاد "آزادی منصوبہ" حقیقت میں ایک نا کام ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ موجودہ حالات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ سیاسی بحران کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔
عراقچی کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود سفارتی کوششیں جاری ہیں، اور بعض ممالک کی کوششوں سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جو اسے مزید پیچیدہ صورتحال میں دھکیل سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر علاقائی ممالک کو بھی محتاط رہنا چاہیے تاکہ وہ کسی نئی کشیدگی یا تنازع کا حصہ نہ بنیں۔ عراقچی کے بیان کو خطے میں جاری تناؤ کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ