3 مئی 2026 - 16:36
حزب اللہ کے ڈرونز نے اسرائیلی فوجیوں کی آنکھیں آسمان سے جوڑ دیئے

صہیونی افسر ایک شخص کو ذمہ داری سونپ دیتے ہیں کہ وہ مسلسل آسمان کو تکتا رہے اور حزب اللہ کے FPV ڈرونز کے نمودار ہونے پر دوسروں کو خبردار کرے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسرائیلی چینل i13 کے مطابق، اس ریاست کے کمانڈروں نے ہر دستے میں ایک شخص کو ذمہ داری سونپ دی کہ وہ مسلسل آسمان کو تکتا رہے اور حزب اللہ کے FPV ڈرونز کے نمودار ہونے پر دوسروں کو خبردار کرے، کیونکہ معمول کے آلات سے ان ڈرونز کا سراغ لگانا ممکن نہیں ہے۔

صہیونیوں نے جنوبی لبنان میں بفر زون بنانے کی ٹھانی تھی لیکن حزب اللہ کے جدید ہتھیار نے انہیں اپنی زیادہ تر نفری لبنان سے باہر لے جانے پر مجبور کر دیا ہے۔

کل ایک پورے بریگیڈ کو حکم ملا ہے کہ وہ سرزمین لبنان ترک کر کے مقبوضہ فلسطین کے شمال کی طرف پسپائی اختیار کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha