بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ صہیونی ریاست نے بین الاقوامی پانیوں میں "صمود-2 بیڑے" پر حملہ کیا اور بحری قزاقی کے ساتھ ساتھ، غزہ کے مظلوم عوام کے لئے بھجوائے گئے سامان کے حامل جہازوں کو ضبط کر تے ہوئے کئی افراد کو اغوا کیا اور فلسطین کے حامیوں کو گرفتار کرکے مقبوضہ سرزمین میں منتقل کر دیا۔
اس طفل کُش ریاست نے جنوبی لبنان میں اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک تین سالہ بچی کو ماں سمیت، شہید کر دیا۔
لیکن ٹرمپ نے، انسانیت کی خاطر نہیں بلکہ اس ریاست کی بے آبروئیاں چھپانے کے لئے، کہا: "میں نے نیتن یاہو سے کہا لبنان میں زیادہ احتیاط کے ساتھ کام کرے، تاکہ اسرائیل کی 'ساکھ' کو نقصان نہ پہنچے!!"
صہیونی وزارت جنگ نے اعلان کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ سے دو کارگو بحری جہاز اور کئی کارگو طیارے 6500 ٹن بم اور فوجی سازوسامان لے کر مقبوضہ سرزمین پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان میں حزب اللہ کو امریکی اور اسرائیلی دشمنی کے ساتھ ساتھ لبنان پر مسلط غدار صدر جوزف عون اور غدار وزیر اعظم نواف سلام کا بھی سامنا ہے جو جنگ اور جارحیت کے موقع پر ہی صہیونیوں اور امریکیوں کے ساتھ سازباز میں مصروف ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ