بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
ایران میں 1000 اسکولوں اور طبی مراکز پر حملے
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی: "امریکہ اور اسرائیل نے ایران کی سرزمین پر 40 روزہ حملوں میں کم از کم 763 اسکولوں اور 316 طبی مراکز پر بمباری کی ہے۔"
پرچم اٹھ گیا لیکن جشن فتح کے لئے نہ کہ تسلیم ہونے کے لئے!، امریکی اخبار
واشنگٹن پوسٹ نے لکھا: "ٹرمپ کی طرف سے اس دھمکی کے بعد ـ کہ وہ "پوری 6000 سالہ ایرانی تہذیب کو تباہ کرے گا ـ ایرانی عوام تہران کی سڑکوں پر آئے، ان کے ہاتھوں میں پرچم تھے، لیکن ہتھیار ڈالنے کے لئے سفید پرچم نہیں۔ ایرانیوں نے فتح کے پرچم لہرائے۔"
سی این این نے اعلان کیا: "ٹرمپ ایران کے خلاف دباؤ کے تمام ذرائع کھو چکا ہے۔ اس کے پاس کے نظریات کا خاتمہ ہوگا ہے اور پہلے سے کہیں زیادہ، اس صورت حال سے نکلنے کے درپے ہے۔"
ہمارے میزائل تیار ہیں، یمن
انصار اللہ یمن کے اسپیکر نے اعلان کیا: "اگر امریکہ ایران کے ساتھ سمجھوتہ قبول نہ کرے، اجلاس کے خاتمے کے ساتھ ہی، انصار اللہ یمن اور سپاہ پاسداران تل ابیب پر اپنا حملہ شروع کریں گے۔"۔
امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں ایک عجیب اقدام اور
امریکی وزارت جنگ نے کوئی وضاحت کئے بغیر ایران کے ساتھ جنگ کے پندرہ زخمیوں کا نام جانی نقصانات کی سرکاری فہرست سے حذف کر دیئے۔ کچھ ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایرانی کرنسی کی قدر میں اضافہ!
جانزہیپکینز یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر نے کہا: "پوری تاریخ میں پہلی بار، امریکہ نے ایک ملک پر حملہ کیا ہے اور اس کی کرنسی کی قدر میں 12٪ اضافہ ہؤا ہے۔ ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی جنگ کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں ایرانی کرنسی کی قدر 12٪ بڑھ گئی ہے۔ مغربی ذرائع اس اہم حقیقت کو کوریج دینے سے عاجز ہیں۔"
لبنان پر جارحیت جاری ہے
طفل کُش اسرائیلی ریاست شہر منصوری سمیت لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ