12 مئی 2026 - 09:27
مآخذ: ابنا
یمن کا سلامتی کونسل کو خط: یمنی عوام کا محاصرہ فوری ختم کیا جائے

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ صنعاء حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو دو اہم خطوط ارسال کیے گئے ہیں، جن میں یمنی عوام پر مسلط محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ صنعاء حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو دو اہم خطوط ارسال کیے گئے ہیں، جن میں یمنی عوام پر مسلط محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

صنعاء حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے خطوط میں کہا کہ 26 مارچ 2015 سے جاری ظالمانہ محاصرہ نہ صرف یمنی عوام کے لیے تباہ کن ہے بلکہ یہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے بھی خلاف ہے۔

خطوط میں خبردار کیا گیا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جارحانہ پالیسیوں کے باعث خطے کے استحکام اور عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

یمنی حکام نے زور دیا کہ اقوام متحدہ سعودی حکومت کو متنبہ کرے کہ یمن کے خلاف اس کے عزائم محض “خام خیالی” ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ “نہ جنگ، نہ امن” کی موجودہ صورتحال اب ناقابل قبول ہو چکی ہے، اور اگر امن عمل میں مزید تاخیر کی گئی تو یمن اپنے عوام کے حقوق کے حصول اور ان کی مشکلات ختم کرنے کے لیے “دیگر آپشنز” استعمال کرنے پر مجبور ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha