25 اپریل 2026 - 19:24
مآخذ: ابنا
ہم جنگ نہیں اپنے ملک کا دفاع کر رہے ہیں:ایران

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے لیے ایران کے مستقل نمائندے علی بحرینی نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں کر رہا بلکہ اپنے ملک کا دفاع کر رہا ہے اور یہ دفاع اس وقت تک جاری رہے گا جب تک خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے لیے ایران کے مستقل نمائندے علی بحرینی نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں کر رہا بلکہ اپنے ملک کا دفاع کر رہا ہے اور یہ دفاع اس وقت تک جاری رہے گا جب تک خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں، جو بی بی سی کے ریڈیو پروگرام میں نشر ہوا، کہا کہ جنگ کا آغاز امریکہ نے کیا، اس لیے یہ سوال بھی اسی سے پوچھا جانا چاہیے کہ جنگ کب ختم ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران صرف اپنے دفاع میں کارروائی کر رہا ہے اور دفاع کی کوئی مقررہ حد نہیں ہوتی۔

ایرانی نمائندے نے مزید کہا کہ ایران اس وقت تک اپنی دفاعی حکمت عملی جاری رکھے گا جب تک جنگ مکمل طور پر بند نہ ہو جائے اور مستقبل میں اس کے دوبارہ نہ ہونے کی ضمانت نہ مل جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی افواج اور عوام نے بھرپور انداز میں ردعمل دیا اور دفاعی کارروائیوں میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی۔

علی بحرینی نے آبنائے آبنائے ہرمز سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ مخالف قوتیں اس راستے کو خطے میں اپنے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں، جس کے باعث ایران نے اس اہم گزرگاہ پر نگرانی سخت کر دی ہے اور وہاں سے گزرنے والے جہازوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے ایران کے اندر اختلافات سے متعلق دعوؤں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر کوئی تضاد نہیں، بلکہ اصل تضاد امریکی پالیسیوں میں ہے، جہاں کبھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے اور کبھی جنگی اقدامات کیے جاتے ہیں۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha