23 اپریل 2026 - 12:29
مآخذ: ابنا
امریکہ دباؤ سے بھی کامیاب نہیں ہوگا، ایران کے حقوق تسلیم کرنا ہی واحد راستہ: قالیباف

،ایران کے اسپیکر قومی اسمبلی محمدباقر قالیباف نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کر سکا اور نہ ہی دھمکیوں اور دباؤ سے کامیاب ہوگا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے اسپیکر قومی اسمبلی محمدباقر قالیباف نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کر سکا اور نہ ہی دھمکیوں اور دباؤ سے کامیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی جنگ بندی اسی وقت ممکن ہے جب اسے مکمل طور پر نافذ کیا جائے اور سمندری محاصرہ یا عالمی معیشت کو یرغمال بنانے جیسے اقدامات بند کیے جائیں۔ ان کے مطابق ایسی صورتحال میں تنگه هرمز کو دوبارہ کھولنا ممکن نہیں جب تک جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی جاری رہے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے والے عناصر کو اپنی کارروائیاں روکنا ہوں گی، کیونکہ طاقت کے استعمال یا سیاسی دباؤ سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ مسئلے کا واحد حل ایران کے عوام کے حقوق کو تسلیم کرنا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha