بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ـ طبس میں بڑے شیطان کی ذلت آمیز شکست کے تاریخی دن کے موقع پر ـ اپنے بیان میں 25 اپریل 1980ع کے دن طبس میں ذلت آمیز امریکی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، حال ہی میں، تیسری مسلط کردہ جنگ کے دوران جنوبی اصفہان میں نئی امریکی کاروائی کی خفت آمیز شکست کو وائٹ ہاؤس اور عالمی استکبار کی تذلیل کا اعادہ قرار دیا۔
اس بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے:
- بلا شبہ، کسی بھی جارحیت کا توقع سے کہیں بڑھ کر، جواب دیا جائے گا۔
- دشمن کے متنوع اقدامات ـ بشمول زمینی کاروائی ـ سے نمٹنے کے لئے سپاہ پاسداران کی تیاری اس سطح پر ہے کہ اس نے جارح دشمن کے لاتعداد قیدیوں کی "ّپذیرائی" کے لئے کئی کیمپ بھی تیار کر لئے ہیں!
- اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی حکمت عملیوں پر عملدرآمد جاری ہے، خاص طور پر
- "اسٹراٹیجک آبنائے ہرمز کا انتظام و انصرام اور اس پر مکمل کنٹرول" قائم و دائم رہے گا۔
- اگر امریکی-صہیونی دشمن نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحیت کی تو اس بار انہیں تزویراتی تسدید (Strategic Deterrence) کا سامنا کرنا پڑے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

ٹرمپ نے اپنی فوج کے بحفاظت فرار پر فخر کرکے کہا تھا کہ
طبس(1) میں کارٹر رسوائی کا سبب بنا تھا لیکن
ہمارے فوجی اصفہان میں (طتس2) جانی نقصان برداشت کئے بغیر بھاگ گئے!
نچلی تصویر ٹرمپ کے دعوے کی تردید کرتی ہے

آپ کا تبصرہ