بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انتظآمیہ کے سربراہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان، مقننہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژہ ای، نیز اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ سلامی کونسل نے دہشت گرد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تفرقہ اندازی اور شر انگیزی کے جواب میں واحد جواب دیتے ہوئے کہا:
- ہمارے ایران میں کوئی انتہا پسند اور اعتدال پسند نہیں ہے۔
- ہم سب "ایرانی" اور "انقلابی" ہیں اور حکومت اور قوم کے آہنی اتحاد کے ساتھ، انقلاب اسلامی کے رہبر معظم کی مکمل اطاعت کرتے ہوئے، جارح اور مجرم کو پشیمان کریں گے۔
ایک خدا، ایک قائد، ایک قوم، ایک راستہ، ایک مشن اور وہ یہ ہماری جان سے زیادہ پیارے ایران کی فتح۔
یاد رہے کہ پیڈوفائل اپسٹینی امریکی صدر ٹرمپ نے لکھا تھا: جنگ ختم ہو چکی ہے، لیکن ایرانی قیادت کے درمیان اختلاف ہے، کچھ اعتدال پسند ہیں، کچھ انتہاپسند ہسند، جس کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی انتظآمیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں کا واحد جواب دے کر ٹرمپ اور اس کے ہم پیالہ اور ہم نوالہ صہیونیوں اور ایپسٹینیوں کو مایوس کر دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اول نے بھی یہی پیغام ری ٹویٹ کیا۔







۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ