20 اپریل 2026 - 12:23
ٹرمپ کی دھمکیاں خوف، تشویش اور گھبراہٹ کا شاخسانہ

وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا: ٹرمپ منظر عام پر دھمکیاں دیتا اور شیخیاں بگھارتا ہے لیکن نجی حلقوں میں جنگ کے نتائج سے خائف اور بہت زیادہ تشویش میں مبتلا نظر آتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || وائٹ ہاؤس میں ایک باخبر ذریعے وال اسٹریٹ جرنل" کو بتایا:

- ٹرمپ عمومی [پبلک] سطح پر جارحانہ اور دھمکی آمیز انداز میں ظاہر ہوتا ہے، لیکن نجی حلقوں میں، جنگ کے نتائج سے بہت فکرمند ہے۔

- ٹرمپ نمود و نمائش کا شوقین ہے، وہ بدزبانی سے بھرپور تند و تیز لب و لہجے میں غیرمتوقعہ دھمکیاں دیتا اور شیخیاں بگھارتا ہے اور اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ایران کو اپنی مرضی کے مذاکرات کے لئے، میز پر کھینچ لائے۔

- ٹرمپ خود کو "غیر متوقعہ شخص" کے طور پر پیش کرتا ہے تاکہ فریق مقابل پر دباؤ ڈال دے۔

- ٹرمپ کا وہم تھا کہ ایران کی فتح اس کو نئی عالمی ترتیب قائم کرنے کا موقع دے گی؛ لیکن وہ نہ ہؤا جو وہ چاہتا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha