26 فروری 2017 - 20:03
نئی امریکی انتظامیہ پوری دنیا کو خوفزدہ کرنا چاہتی ہے: امریکی تجزیہ نگار

میڈیا کے ساتھ انٹریو میں امریکہ کے نادان صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکہ کے ایٹمی ہتھیاروں کو سب سے زیادہ جدید ،بہتر اور طاقتور بنا ئیں گے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کے ساتھ انٹریو میں امریکہ کی ممتاز سیاسی تجزیہ نگار اور انٹر نیشنل ایکشن سینٹر کی شریک بانی ’’ سارہ فلونڈرس ‘‘نے صدر ٹرمپ کے اس بیان کہ امریکہ کو ایٹمی ہتھیاروں کے میدان میں سب سے آگے رہنا چاہئے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ پوری دنیا کو خوفزدہ کرنا چاہتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی جوہری منصوبے کو وسعت دینے کے ٹرمپ کے پلان کا مقصد پوری دنیا کو خوفزدہ کرنا ہے اور ایسا کرکے وہ جوہری خطرات پیدا کر رہے ہیں ۔

میڈیا کے ساتھ انٹریو میں امریکہ کے نادان صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکہ کے ایٹمی ہتھیاروں کو سب سے زیادہ جدید ،بہتر اور طاقتور بنا ئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ دنیا میں کسی ملک کے پاس ایٹمی اسلحہ نہیں ہونا چاہئے لیکن اسوقت دوسرے ممالک ایٹمی ہتھیار بنا رہے ہیں اور امریکہ اس میدان میں پیچھے رہ گیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ امریکی ایٹمی ہتھیار دیگر ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں سے بہتر ہوں ۔

سارہ فلونڈرس نے کہا کہ امریکہ دنیا کا ایک ایسا واحد ملک ہے جس نے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ گذشتہ 70 سالوں سے دنیا کے مخلتف ممالک کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکی دیتا آرہا ہے اور اسلئے ہمیشہ تخفیف اسلحہ سے انکار کیا ہے ۔

موصوف امریکی تجزیہ کار نے کہا کہ پنٹاگون کی جنگی مشین  نہ امریکی قومی سلامتی بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیوں پنٹاگون وار مشین اور اسکے ملٹری اخراجات ہمیشہ دیگر ممالک کے مقابلے زیادہ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا فوجی بجٹ اسلئے اتنا وسیع ہے کیونکہ یہ مٹھی بھر کارپوریشنوں جو دنیا پر غلبہ رکھتے ہیں کیلئے سب  سے زیادہ فائیدہ مند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنگ تیل اور فوجی کارپوریشنوں کیلئے منافع بخش کاروبار ہے اسلئے وال اسٹریٹ امریکی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہے ۔

انہوں نے کہا  کہ  امریکہ  کا فوجی بجٹ کہ جسے پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہے اسکولوں ،طبی مراکز اور بنیادی ڈھانچے کے پیسے کو لوٹ کر اداکیا جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ اسوقت امریکہ کے پاس کم از کم  6800 اور روس کے پاس تقریباً 7000 ایٹمی ہتھیار ہیں جنکی تعداد دنیا کے دوسرے ممالک کے پاس موجود ایٹمی ہتھیاروں سے بھی کئی گنا زیادہ ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲