اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے امریکی عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کو صدر کے طور پر تسلیم کریں جبکہ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی پالیسیوں سے خوفزدہ عوام کو متحد رکھنے کی کوشش کریں۔ وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے دوران اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخاب میں الیکٹورل ووٹ ملے جس کی بنا پر انہیں کامیابی ملی جب کہ انتخابات میں صرف 55 فیصد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور 43 فیصد امریکیوں نے ووٹ ہی نہیں دیا جس سے فرق پڑتا ہے۔ انتخابی نعروں اور عملی کام میں بہت فرق ہوتا ہے لہذا جب ٹرمپ صدر کا عہدہ سنبھالیں گے تو انہیں یقینی طور پر حقیقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور انہیں دھچکا بھی لگے گا۔ اوبامہ نے کہا کہ ان کی صدارت کے دوران امریکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہےتاہم انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہارکیا کہ وہ گوانتاناموبے جیل بند نہیں کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169