19 اپریل 2026 - 20:40
ایران کے خلاف جنگ امریکی سلطنت کے تابوت میں آخری کیل، فارن افیئرز میگزین

فارن افیئرز میگزین نے لکھا: ایران کے خلاف امریکی جنگ "امریکی صدی (American Century) کے تابوت میں آخری کیل" ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

امریکی "فارن افیئرز" میگزین نے لکھا:

ایران کے خلاف امریکی جنگ "امریکی صدی (American Century) کے تابوت میں آخری کیل" ہے۔

جو دنیا کو ایسی سمت میں لے گئی جہاں اس کا اصل قطب نما امریکہ نہیں ہے۔

 یہ جنگ سبب بنی کہ دنیا کے بڑے ممالک امریکہ کی پیروی کرنا چھوڑ دیں۔

ٹرمپ ایران کا محاصرہ کرنے کے لئے ممالک کی حمایت حاصل نہ کر پایا۔

ٹرمپ نے ثابت کیا کہ امریکہ کا اخلاقی اور سیاسی اثر و رسوخ شدت سے فرسودہ ہوچکا ہے۔

ایران کی جنگ صرف علاقائی جنگ نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ میں پیراڈائم کی تبدیلی کا لمحہ ہے: "پوسٹ-امریکن ـ یا بعد از امریکہ ـ دنیا۔

ایران کے خلاف جنگ امریکی سلطنت کے تابوت میں آخری کیل، فارن افیئرز میگزین

اپنی بات:

ماڈرن دنیا میں نئے موسم کی بنیاد ایران نے رکھی ہے اور ایران کی 47 سالہ کی کامیابیاں دنیا بھر کی حکومتوں اور اقوام عالم کی فکری تبدیلی کا باعث بن گئی ہیں۔ شاید مستقبل میں اگر حزب اللہ کے طرز کی کوئی تحریک امریکہ میں تشکیل نہ پائے، تو کم از کم کچھ حریت پسند تحریکیں ضرور اٹھیں گی جو امریکی سلطنت کے باغیانہ رویوں کو درست کرنے کی کوشش کریں گی۔ یہ امریکی سلطنت کے زوال کے بعد کے دور یا Post-American Empire  Era  کی بات ہے جب امریکہ ایک بڑی طاقت ضرور ہوگی لیکن اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکے گا اور دنیا بھر کے ممالک سے مار بھگایا جائے گا اور جب اس کے بڑے بڑے بحری جنگی جہازوں کو کسی شپ بریکنگ یارڈ میں پہنچا کر اسکریپ کے طور پر بیچا جائے گا۔

وما النصر إلا من عند الله العزیز الحکیم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha