ابنا: اطلاعات کے مطابق بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے آج ایران کے شہر پلدشت میں شام پر صیہونی حکومت کے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں صیہونی حکومت کی مہم جوئی اور اس کے انسانیت سوز اقدامات صہیونیت مخالف لہر کو تیز اور اس جعلی حکومت کی عمر کو کم کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت نے شام پر حملہ امریکہ کی ہری جھنڈی سے کیا ہے، غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ زرخرید دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے رابطے اور تعلق پر سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ صیہونی حکومت کے ان شرپسندانہ اقدامات سے علاقے کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
.....
/169