اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے ساتھ شراکت داری اور تجارتی تعاون کے معاہدے کو منسوخ کرنے کے لیے یورپ میں درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق،یورپی پارلیمنٹ رکن نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
یورپی پارلیمنٹ کے رکن منون اوبری نے غزہ اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے یورپی یونین سے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا ہم اسرائیل کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں؛ کیونکہ وہ غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جارحیت کر رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ