اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، محسن رضائی نے ٹرمپ انتظامیہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیانات کو متکبرانہ اور حقیقت سے دور قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی۔
رضائی نے روبیو کے یونان کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے مقابلے میں شکست اور ذلت کے بعد اگر امریکا ایتھنز جا کر تہذیبی جنگ کا بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے تو اسے تاریخ کا ایک اہم باب بھی پڑھنا چاہیے، جب رومی شہنشاہ ساسانی بادشاہ شاپور اول کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا تھا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جو فریق تاریخ کو بیچ میں لاتا ہے، اسے اس کی تکرار کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ