16 اپریل 2026 - 03:07
حصہ دوئم | امریکہ کی طرف کی جنگ بندی کی درخواست تزویراتی شکست تھی سابق کے جی بی اہلکار

سابق سوویت روس کی خفیہ ایجنسی کے سینیئر اہلکار نے ایران اور امریکہ کے درمیان موجودہ جنگی بندی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: ایران سے عملی طور پر امریکہ کو علاقائی فارمولوں سے نکال باہر کیا ہے اور ایران کی فوجی طاقت اور عوامی موجودگی کا تخلیقی امتزاج اس سطح کی برتری اور بالادستی کی بنیاد ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی؛

تزویراتی امور کے ماہر اور KGB کے سابق افسر آندرے مارتیانوف نے کہا: 

ایران نے امریکہ کو خلیج فارس کے فارمولوں سے نکال باہر کیا ہے

- عالمی توانائی اور تجارت کی گذرگاہوں پر ایران کے جیوپولٹیکل کنٹرول اور امریکی بحری قوت کی آپریشنل کمزوریوں کے امتزاج نے تہران کے لئے ایک ساختی برتری قائم کی ہے۔ ایران آبنائے ہرمز اور توانائی کی سپلائی لائنوں پر کنٹرول کے ذریعے، دنیا پر براہ راست دباؤ ڈال سکتا ہے۔

- امریکی  بحریہ جہاز شکن ایرانی میزائلوں محدود کر دینے والے (limitative) سسٹمز کی افادیت کی بنا پر آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہیں آ سکتے اور جبری فاصلہ قائم رکھنے کی وجہ سے، امریکہ اس خطے کے فارمولوں سے عملی طور پر نکال باہر کیا گیا ہے۔ اس صورت حال کے نتیجے میں ایک کلیدی عدم تقارن (Asymmetry) معرض وجود میں آتا ہے جس کی روشنی میں، ایران روایتی بحری برتری کا محتاج ہوئے بغیر، جغرافیائی کنٹرول اور مؤثر بحری خطرہ پیدا کرنے کی صلاحیت کے ذریعے، امریکی بحریہ کی نقل و حرکت کی آزادی کا خاتمہ کرکے، اس خطے میں بیرونی مداخلت کو انتہائی مہنگا بنا سکتا ہے۔

امریکہ جنگ جاری رکھنے پر مجبور جبکہ ایک ساختی بے بسی سے دوچار ہے، اس کی شکست یقینی ہے

- امریکہ اس بحران میں ایک کلاسیکی تزویراتی تعطل سے دوچار ہے جس کی نوعیت شدت سے متضاد ہے: واشنگٹن نہ جاری رکھنے پر قادر ہے اور نہ ہی بڑی سیاسی قیمت ادا گئے بغیر اور اپنی عالمی ساکھ کھوئے بغیر، اس سے نکل سکتا ہے۔ یہ ساختی بے بسی "فوجی صلاحیت کی فرسودگی"، "میدان میں آپریشنل لمیثیشنز" اور "پسپائی کے جیوپولٹیکل کے اثرات" کے مجموعے کا نتیجہ ہے؛ چنانچہ جنگ جاری رکھنا بھی اس کے لئے مہنگا پڑتا ہے اور جنگ کا خاتمہ بھی بہت مہنگا پڑتا ہے۔

- ان حالات میں جنگ بندی صرف عارضی وقفہ ہے، اور یہی بے بسی امریکہ کو دوبارہ جنگ شروع کرنے پر آمادہ کرے گی، کیونکہ وہ اپنی کمزوری کی تصویر عیاں نہیں ہونے دینا چاہتا، حالانکہ اس جنگ سے اس کی کمزوریاں دور نہیں ہونگی اور جنگ میں اس کی شکست حتمی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha