13 اپریل 2026 - 16:26
مآخذ: ابنا
فرانس کا ٹرمپ کے آبنائے ہرمز منصوبے میں شامل نہ ہونے کا اعلان

فرانسیسی صدر ایمانویل ماکرون نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی سے متعلق فرانس امریکہ کے منصوبے سے الگ ہوگا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی صدر ایمانویل ماکرون نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی سے متعلق فرانس امریکہ کے منصوبے سے الگ ہوگا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے حل کے لیے سفارت کاری کے ذریعے مضبوط اور دیرپا معاہدے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے کسی بھی کوشش سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

میکرون کے مطابق ایسے معاہدے میں خطے کے تمام بنیادی مسائل کا حل شامل ہونا چاہیے جن میں ایران کا جوہری اور میزائل پروگرام اور علاقائی سرگرمیاں بھی شامل ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز میں آزاد اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت کی ضمانت ضروری ہے۔

فرانسیسی صدر نے اعلان کیا کہ فرانس اور برطانیہ آئندہ دنوں میں ایک کانفرنس کی میزبانی کریں گے جس میں ان ممالک کو مدعو کیا جائے گا جو ایک کثیرالقومی امن مشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں تاکہ سمندری راستوں کی آزادی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشن مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہوگا اور کسی بھی فریق کے خلاف نہیں ہوگا اور حالات سازگار ہونے پر اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور مختلف ممالک اسٹریٹجک آبی گزرگاہوں کی سلامتی پر مختلف مؤقف اختیار کر رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha