ایران اور امریکہ
-
ہم عہد کرتے ہیں کہ ان مجرم قاتلوں سے آپ کے پاک خون اور تمام شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے
آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے رہبرِ شہید کی تشییع کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ایران اور عراق کے کروڑوں عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں رہبر شہید سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ آپ اور ان دونوں جنگوں کے تمام شہداء کے پاک خون کا بدلہ ان مجرم اور رسوا قاتلوں سے ضرور لیں گے۔ یہ انتقام پوری قوم کی خواہش ہے اور ہر حال میں لیا جائے گا۔ ان مجرموں کے نام اور ان کے جرائم سب کے سامنے عیاں ہیں، اور وہ سکون کی موت کی خواہش اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے۔
-
پاکستان کو ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی امید
پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے اسلام آباد میں انعقاد کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے۔
-
بھارتی سابق وزیر خارجہ کا مؤقف، امریکہ کے پاس ایران کے خلاف کوئی مضبوط کارڈ نہیں
بھارت کے سابق وزیر کپل سبل نے امریکہ کی ایران کے حوالے سے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اب ایسی صورتحال میں آ چکا ہے جہاں اس کے پاس مزید دباؤ ڈالنے کے مؤثر ذرائع باقی نہیں رہے۔
-
دوسرے دور کے مذاکرات کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا:ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ابھی تک آئندہ مذاکرات کے کسی نئے دور کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
-
اسرائیل لبنان کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا خواہاں
،عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل لبنان کے ساتھ ایک عارضی جنگ بندی کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہو سکتا ہے۔
-
فرانس کا ٹرمپ کے آبنائے ہرمز منصوبے میں شامل نہ ہونے کا اعلان
فرانسیسی صدر ایمانویل ماکرون نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی سے متعلق فرانس امریکہ کے منصوبے سے الگ ہوگا۔
-
ہر چیز پر قادر ہونے کا وہم، اسرائیل جنگ کو ایندھن فراہم کر رہا ہے: پوپ لیو
اپنے سخت ترین الفاظ میں، پوپ لیو چہاردہم نے سنیچر کے روز ایران میں امریکہ اسرائیل جنگ کو ہوا دینے والے "ہر چیز پر قادر ہونے کے وہم" کی مذمت کی اور سیاسی رہنماؤں سے امن مذاکرات کو روکنے اور مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا۔
-
روس کی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے گر کر تباہ ، 29 افراد ہلاک
روس کے وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ،اینٹونوف AN-26، کریمیا کے جزیرہ نما پر پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
-
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ میں پھنس چکے ہیں
سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی میں پھنس گئے ہیں اور انہیں اس صورتحال سے نکلنے کا کوئی واضح راستہ نظر نہیں آ رہا۔
-
ہم جنگ نہیں چاہتے، امریکہ قابلِ اعتماد نہیں:ایرانی وزیر خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الجزیرہ نیٹ ورک کی ایک دستاویزی گفتگو میں کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں بلکہ مسائل کو سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔