12 اپریل 2026 - 23:46
امریکہ مذاکرات کے لئے غیر ملکی سفارتکار بھرتی کرے، ایک تجزیہ کار

بین الاقوامی امور پر نظر رکھنے والے ایک تجزیہ کار نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا: امریکہ کے لئے یہی بہتر ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے جاپانی سفارت کار بھرتی کرے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || بین الاقوامی امور پر نظر رکھنے والے ایک تجزیہ کار نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا: امریکہ کے لئے یہی بہتر ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے جاپانی سفارت کار بھرتی کرے۔

اس صارف نے لکھا:

"کئی عشروں سے، امریکہ کی سفارتکاری کی ترتیب میں، مذاکرات صرف اپنے ڈکٹیشن پر عمل درآمد کرانے کا ذریعہ رہے ہیں۔

میں نہیں سمجھتا کہ ان کی جامعات میں بین الاقوامی تعلقات کے شعبے میں حقیقی سفارتکاری کی تدریس ہوتی ہو۔

فطری امر ہے ـ خاص طور پر امریکہ پس حکمرانی کرنے والے ایپسٹینی فرعونوں کے اس دور میں جبکہ وہ حقیقی سفارتکاری سے بہت دور ہوگئے ہیں ـ سفارتکاری ایک مہمل امر ہے. لیکن وه اسی دور میں جنگ جیتنے والے فریق کے ساتھ، سفارتکاری اور مذاکرات کے میدان میں آئے ہیں اور ناکام ہوگئے ہیں کیونکہ وہ پھر بھی ڈکٹیشن لکھوانا چاہتے تھے، کیونکہ وہ حقیقی سفارتکاری سے نابلد ہیں۔

تجویز دی جاتی ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے جاپانی سفارتکار بھرتی کرے، کیونکہ جاپانی جانتے ہیں کہ جنگ ہارا ہؤا فریق کس انداز سے مذاکرات کرتا ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha