9 اپریل 2026 - 11:04
اقوام متحدہ میں امریکہ اور خطے کے رجعت پسندوں کی شکست

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پیش کردہ قرارداد کے مسودے کو 11 ووٹ ملے، پاکستان اور کلمبیا غیرجانبدار رہے، اور روس اور چین نے اسے ویٹو کر دیا / اب جبکہ ان ممالک نے اپنے امریکی اور صہیونیوں کی بے بسی اور عبرتناک انجام کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے، اب بھی وقت ہے کہ عبرت لیں اور دشمنان اسلام کے ساتھ یہ ذلت آمیز تعاون ختم کریں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پیش کردہ قرارداد کے مسودے کو 11 ووٹ ملے، پاکستان اور کولمبیا غیرجانبدار رہے، اور روس اور چین نے اسے ویٹو کر دیا۔

بعض دوسری عرب ریاستوں کی طرح اپنی عملداری ایران پر جارحیت کے لئے امریکہ اور اسرائیل کے حوالے کرنے والی عرب ریاست 'بحرین' نے مرحلاتی صدر کے عارضی عہدے سے ناجائز فائدہ اٹھا کر امریکہ اور اسرائیل کے کہنے پر یہ قرارداد پیش کی تھی جس کو واشنگٹن سمیت کئی یورپی ملکوں کی حمایت حاصل تھی لیکن ناکام رہی۔

یہ قرارداد آبنائے ہرمز کے لئے پیش کی گئی تھی اور اس کا ابتدائی متن تند تھا، روس اور چین نے مخالفت کی چنانچہ "آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے" کی شق کو حذف کیا گیا جو درحقیقت آبنائے میں طاقت کے استعمال کی تجویز دے رہی تھی۔

اخر میں یہ قرارداد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لئے دفاعی ہم آہنگی پر زور دے رہی تھی اور امریکہ اور اس کے عرب اور یورپی اتحادیوں کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا اور وہ سب مل کر، ناکام ہو گئے۔

ادھر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں بحیرہ روم سے بحر احمر کے جنوب مشرق اور بحر ہند کے شمال اور بحیرہ عرب کے مغرب تک، وسیع پیمانے پر کاروائی کرنے کے بعد، اپنے بیان نمبر 100 میں اعلان کیا:

- اب قوم پر قربان ہونے والے پاسداران کی انگلیاں ٹریگرز پر ہیں؛

- وہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت الله سید مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کے منتظر ہیں؛

ـ اگر دشمن سے پھر بھی کوئی غلطی سرزد ہوئی تو اس سے بھی بڑے کارنامے رقم کرنے کے لئے، تیار ہیں۔۔

سپاہ پاسداران نے امریکہ اور اسرائیل کی خفت آمیز خدمت پر فخر کرنے والے عرب رجعت پسندوں کو مشورہ دیا کہ:

"اب جبکہ ان ممالک نے اپنے امریکی اور صہیونیوں کی بے بسی اور عبرتناک انجام کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے، اب بھی وقت ہے کہ عبرت لیں اور دشمنان اسلام کے ساتھ یہ ذلت آمیز تعاون ختم کریں۔"

"يَآ أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَىٰٓ أَوْلِيَآءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَآءُ بَعْضٍ ۚ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha