29 مارچ 2026 - 20:27
وعدہ صادق-4 کی 85ویں لہر، مقبوضہ فلسطین اور دیگر علاقوں میں امریکی-صہیونی دشمن کے بھاری صنعتوں کو نشانہ بنایا

سپاہ پاسداران کی بحریہ اور ایرواسپیس فورس کے غیور مجاہدوں نے ـ آپ، دنیا کی شریف ترین اور وفادارترین قوم کے مقدس اتحاد اور استقامت کے تحفظ اور اسلامی ایران کی عزت و وقار کے تحفظ کے لئے ـ وعدہ صادق-4 آپریشن کی مسلسل جاری رہنے والی 85ویں لہر کا آغاز کوڈنیم "یا رسول اللہ(ص)" کے ساتھ، ملکی صنعتوں اور تمام صنعتکاروں کے نام کر دی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے ملت ایران کو پیغام دیتے ہوئے اعلان کیا:

امریکی-صہیونی دشمن نے ـ زمین اور سمندر میں آپ کے بیٹوں کا سامنا کرنے سے عاجز آ کر، ـ ایک بار پھر ایران کی غیر فوجی صنعتوں کو نشانہ بنایا۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ اور ایرواسپیس فورس کے غیور مجاہدوں نے ـ آپ، دنیا کی شریف ترین اور وفادارترین قوم کے مقدس اتحاد اور استقامت کے تحفظ اور اسلامی ایران کی عزت و وقار کے تحفظ کے لئے ـ وعدہ صادق-4 آپریشن کی مسلسل جاری رہنے والی 85ویں لہر کا آغاز کوڈنیم "یا رسول اللہ(ص)" کے ساتھ، ملکی صنعتوں اور تمام صنعتکاروں کے نام کر دی۔

اس کاروائی میں طویل فاصلے پر مار کرنے والے ٹھوس اور مائع ایندھن کے حامل میزائلوں اور تباہ کن ڈرونز کے ذریعے ـمقبوضہ فلسطین اور دیگر علاقوں میں ـ جارح امریکی-صہیونی دشمن کے بھاری صنعتوں کو نشانہ بنایا۔

نااہل حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ صنعتوں پر ان کے حملوں کا بدلہ لیں گے۔ یہ حملہ صرف ایک انتباہ تھا اور صنعتوں پر حملہ دہرایا جائے تو اگلا جواب تمہارے تصورات سے بڑھ کر ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha