29 مارچ 2026 - 17:09
مآخذ: ابنا
ایرانی فوج کی امریکی فوج کو سنگین نتائج کی دھمکی

ایران کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے امریکہ کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی یا ایران کے خلاف فوجی مہم جوئی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مرکزی فوجی خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری امریکہ کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی یا ایران کے خلاف فوجی مہم جوئی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں اور غیر مستحکم فیصلوں کے ذریعے امریکی افواج کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ ایران کے خلاف زمینی کارروائی یا خلیج فارس کے کسی حصے پر قبضے کی کوشش کرتا ہے تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی افواج ایسی کسی بھی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایرانی فوجی ترجمان کے مطابق، خطے میں موجود امریکی افواج پہلے ہی خطرات کا سامنا کر رہی ہیں اور کسی بھی نئی مہم جوئی سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ حملے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے تاریخ سے سبق سیکھے اور تصادم سے گریز کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha