28 مارچ 2026 - 23:31
وعدہ صادق-4 کی 84ویں لہر+3 ؛ کئی ٹیکٹیکل کشتیاں ڈبو دی گئیں،بڑی تعداد میں دہشت گرد امریکی فوجی ہلاک

سپاہ پاسداران کا بیان: معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 84ویں لہر کا تیسرا مرحلہ دبئی بندرگاہ اور الشیوخ بندرگاہ میں امریکی دہشت گردوں کی کشتیوں پر سپاہ پاسداران کے مخلوط حملے میں اداس اور مایوس امریکی فوجیوں کی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا، کشتیاں ڈوب گئیں اور بڑی تعداد میں امریکی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا:

معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 84ویں لہر کا تیسرا مرحلہ "یَا مَنْ هُوَ شَدِیدُ العِقَابِ" کے کوڈنیم کے ساتھ شروع ہؤا۔ تیسرے مرحلے کی یہ کاروائی ان راتوں کو اجتماعات میں شریک انقلابی فنکاروں کو پیش کی گئی۔

اس کاروائی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامیکی بحریہ نے دبئی کے ساحلوں، دبئی بندرگاہ اور الشیوخ بندرگاہ میں صہیونی ـ امریکی دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔ اس مخلوط ـ میزائل ڈرون ـ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں اداس اور نا امید امریکی فوجیوں اور ان کے ٹیکٹیکل ساز و سامان کو درستگی نشانہ بنایا گیا۔

اس کاروائی میں بیلسٹک میزائلوں اور کروز میزائل 'قدر-380" استعمال کئے گئے۔

اس حملے میں دبئی کی الشیوخ بندرگاہ میں، دہشت گرد امریکی فوج کے چھ لینڈنگ کرافٹس LCUs نشانہ بنے اور فیلڈ انفارمیشن کے مطابق، ان میں تین لینڈنگ کرافٹس ڈوب گئے اور باقی تین آگ کے شعلوں میں بھسم ہو رہے ہیں۔

اسی اثناء میں دبئی کے ساحل پر اور دبئی ہی کے ایک ہوٹل میں امریکی ڈرون یونٹ کے افسران کی ایک بیٹھک کو تباہ کن ڈرونز کا نشانہ بنایا گیا۔

اس کاروائی میں امریکہ کے ٹیکٹیکل لینڈی کرافٹس کے علاوہ بڑی تعداد میں امریکی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں مزید کہا: ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ تم جہاں بھی جاؤ ہمیں بھی وہیں پاؤگے، اپاہج اور لاچار ہوجاؤگے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ باذن اللہ پورے علاقے میں امریکیوں، صہیونیوں اور ان کے حلیفوں پر کڑی نگرانی کر رہی ہے اور کسی بھی قسم کی شرانگیزی کا فوری اور مؤثر جواب دیتی ہے۔

(Landing crafts نفری اور فوجی گاڑیوں کی منتقلی کے لئے استعمال ہونے والی کشتیاں ہیں)

وعدہ صادق-4 کی 84ویں لہر+3 ؛ کئی ٹیکٹیکل کشتیاں ڈبو دی گئیں،بڑی تعداد میں دہشت گرد امریکی فوجی ہلاک

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha